ساؤتھی7وکٹیں لینے والے نیوزی لینڈ کے پہلے بولر

ویلنگٹن۔21 فبروری (سیاست ڈاٹ کام)ٹم ساؤتھی ونڈے کرکٹ کی ایک اننگز میں 7 وکٹیں لینے والے نیوزی لینڈ کے پہلیبولر بن گئے۔ ساؤتھی نے ورلڈ کپ میں کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ کیخلاف تباہ کن بولنگ کرتے ہوئے 33 رنز کے عوض 7 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔