حیدرآباد ۔ 8 ۔ اکٹوبر : ( سیاست نیوز ) : ساوتھ سنٹرل ریلوے کو مالیتی سال 2014-15 میں فریٹ ( ریل کرایہ ) کی حمل نقل سے ریکارڈ آمدنی وصول ہوئی ہے ۔ اپریل تا ستمبر 2014 ایس سی آر کو 3966 کروڑ کی آمدنی موصول ہوئی جو کہ گذشتہ کے مالیتی سال کی آمدنی 3430 کروڑ کے مقابل 536 کروڑ 16 فیصد زائد ہے ۔ ساوتھ سنٹرل ریلوے کے جاری کردہ ایک صحافتی بیان میں یہ بات بتائی گئی ۔۔