حیدرآباد ۔ 4 ۔ فروری : ( این ایس ایس) : اضافی بھیڑ اور انتظار کی فہرست میں شامل مسافرین کے حل کے سلسلے میں ساوتھ سنٹرل ریلوے نے عارضی طور پر اضافہ سلیپر کلاس کوچس کے ساتھ حسب ذیل ایکسپریس ٹرینوں کا اضافہ کرے گا ۔ اس طرح ٹرین نمبر 17256 حیدرآباد ۔ نرسا پور ایکسپریس ( یومیہ ) ایک سلیپر کلاس کوچ کے ساتھ 5 تا 15 فروری ٹرین نمبر 17255 نرسا پور ۔ حیدرآباد ایکسپریس ( یومیہ ) ایک سلیپر کلاس کوچ کے ساتھ 6 تا 16 فروری ، ٹرین نمبر 17016 سکندرآباد ۔ بھوبنیشور وساکھا ایکسپریس ( یومیہ ) ایک سلیپر کلاس کوچ کے ساتھ 5 تا 15 فروری ، ٹرین نمبر 17015 بھوبنیشور ۔ سکندرآباد وساکھا ایکسپریس ( یومیہ ) ایک سلیپر کلاس کوچ کے ساتھ 7 تا 17 فروری ، ٹرین نمبر 17250 سکندرآباد ۔ مچھلی پٹنم ایکسپریس ( یومیہ ) ایک سلیپر کلاس کوچ کے ساتھ 5 تا 15 فروری ، ٹرین نمبر 17249 مچھلی پٹنم ۔ سکندرآباد ایکسپریس ( یومیہ ) ایک سلیپر کلاس کوچ کے ساتھ 6 تا 16 فروری اضافہ کیا جائے گا ۔۔