سانپ کاٹنے سے دو علیحدہ واقعات میں نوجوان اور کمسن فوت

مکہ راج پیٹ 4 ستمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) توپران کے قریب پچھلے کچھ سال سے قیام پذیر 20 سالہ نوجوان زہریلے سانپ کے کاٹنے سے ہلاک ہوگیا۔ اطلاع کے مطابق بہار سے تعلق رکھنے والا 20 سالہ نوجوان اسلم کو جو پچھلے کچھ برس سے ٹائر پنکچر کی دکان چلا رہا تھا، سانپ نے کاٹ لیا۔ فوری طور پر اس شخص کو گاندھی ہاسپٹل منتقل کرنے کے دوران فوت ہوگیا۔ دریں اثناء دولت آباد منڈل کے موضع کوناپور میں محو خواب کمسن لڑکی کو صبح کی اولین ساعتوں میں سانپ نے ڈس لیا جس کے زہر سے لڑکی ہاسپٹل میں دوران علاج فوت ہوگئی۔ اطلاع کے مطابق دولت آباد منڈل کے موضع کوناپور میں 10 سالہ لڑکی محو خواب تھی کہ اچانک سانپ نے کاٹ لیا۔ زہر سے متاثرہ لڑکی کو گجویل میں ابتدائی طبی امداد کے بعد نیلوفر ہاسپٹل میں شریک کروادیا گیا لیکن دوران علاج لڑکی جانبر نہ ہوسکی۔