حیدرآباد /21 اگست ( سیاست نیوز ) راجندر نگر کے علاقہ میں سانپ ڈسنے سے ایک لڑکی فوت ہوگئی ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 17 سالہ شیوتا جو درگاہ خلیج خان علاقہ کے ساکن سری راملو کی بیٹی تھی ۔ لڑکی پیشہ سے خانگی ملازمہ تھی 18 اگست کے دن وہ روزانہ کے معمول کی طرح کام سے مکان پہونچی اور حالت نیند میں تھی کہ رات تقریباً 2بجے سانپ نے اسے ڈس لیا ۔ پولیس ذرائع نے یہ بات بتائی اور لڑکی کے علاج کے دوران آج فوت ہوگئی ۔ راجندر نگر پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔