سانپ ڈسنے سے شیرخوار فوت

حسن آباد۔ 30 ؍ ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) حسن آباد پولیس سرکل کے تحت موضع دھرما ساگر پلی منڈل کوہیڈا میں آج صبح سواتک نامی 18 ماہ کا کمسن لڑکا انتہائی زہریلے سانپ کے ڈسنے کے باعث برسرموقع فوت ہوگیا ۔ کمسن لڑکے متوفی کمسن لڑکی والدہ کے بموجب و حسب معمول آج صبح اپنے دیڑھ سالہ بیٹے سواتک کو صحن میں لٹا کر پکوان میں مصروف تھی کہ اچانک زہریلے ناگ سانپ نے کم عمر لڑکے کو ڈس لیا ۔ کچھ دیر تڑپ نے کے بعد لڑکا فوت ہوگیا ۔ چیخ و پکار کے بعد جمع پڑوسیوں نے چار فٹ لمبے زہریلے ناگ سانپ کو مار کر ہلاک کر دیا ۔ کم عمر لڑکے کی موت پر موضع رنج و غم کے
بادل چھاگئے ۔

حسن آباد بلدی اجلاس کا بائیکاٹ
حسن آباد۔ 30 ؍ ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مجلس بلدیہ حسن آباد کا آج ایک خصوصی اجلاس دفتر بلدیہ پر صدر مجلس بلدیہ سوالہ چندریا کے زیر صدارت منعقد کیا گیا جس میں مقامی کونسلروں و صدر کے مابین پائے جانے والے قدیم اختلافات دوبارہ منظر عام آگئے ۔ اجلاس کے آغاز کانگریس کونسلر آکولہ وینکٹ نے گذشتہ ہفتہ ٹاؤن میں نلوں کے ذریعہ پانی کی سربراہی مسدود ہونے و برقی موٹرس کے جل کر خاکستر ہوجانے پر اجلاس کی توجہ مبذول کروا کر الزام عائد کیا کہ صدر مجلس بلدیہ جعلی و جھوٹے رسائد لگا کر فنڈس کا بیجا استعمال کر رہے ہیں ‘ جس پر سخت بحث و مباحث ہو کر افراتفری پھیل گئی ۔ بعدازاں کانگریس سے وابستہ کونسلروں نے بطور احتجاج اجلاس کا بائیکاٹ کرنے کا اعلان کر دیا ۔ بلدی اجلاس میں نائب صدر سدھاکر میونسپل کمشنر راجا ملیا کے علاوہ معاون رکن جناب محمد عبدالوہاب و دیگر ارکان بھی شریک تھے ۔