سانپ ڈسنے سے دو افراد ہلاک

حیدرآباد 10 اکٹوبر (سیاست نیوز) سائبرآباد کے علاقہ گھٹکیسر اور ضلع رنگاریڈی کے علاقہ دھارور میں پیش آئے دو علیحدہ واقعات میں سانپ ڈسنے سے دو افراد فوت ہوگئے۔ گھٹکیسر پولیس کے مطابق 43 سالہ پربھاکر پیشہ مزدور جو رنگا پیٹ کا ساکن تھا کل اپنے مکان میں روزانہ کے معمول کی طرح سو رہا تھا۔ کل رات اس شخص کو سانپ نے ڈس لیا۔ جس کو آج صبح ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں دوران علاج وہ فوت ہوگیا۔ دھارور پولیس کے مطابق 30 سالہ ہریجن ملیا جو پیشہ سے کسان تھا، دھارور میں رہتا تھا، 7 اکٹوبر کے دن وہ سانپ کی زد میں آکر شدید متاثر ہوگیا تھا جو علاج کے دوران کل رات فوت ہوگیا۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے۔