سانپ ڈسنے سے خاتون فوت

پرگی ۔ 20؍ مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سانپ ڈسنے سے ایک خاتون فوت ہونے کا واقعہ ضلع وقارآباد کلچرلہ منڈل میں پیش آیا ۔ تفصیلات کے مطابق منڈل کے اپائی پلی گاوں کی رہنے والی جیوتی 38 سال اپنے کھیت میں کام کر رہی تھی سانپ نے ڈس لیا جس سے اس خاتون کو محبوب نگر منتقل کر رہے تھے راستہ میں ہی وہ فوت ہوگئی ہے ۔