حیدرآباد /3 ستمبر ( سیاست نیوز ) جواہر نگر کے علاقہ میں ایک شخص سانپ کی زد میں آکر فوت ہوگیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 51 سالہ شیخ مبین جو فرح نگر علاقہ کا ساکن 30 اگست کو یہ شخص علاقہ میں مصروف تھا کہ سانپ نے اس شخص کو ڈس لیا ۔ جس کو فوری ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں علاج کے دوران وہ کل رات فوت ہوگیا ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے ۔