سانپ ڈسنے سے ایک خاتون فوت

حیدرآباد /2 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) سانپ ڈسنے سے ایک خاتون کی موت کا واقعہ شنکرپلی پولیس حدود میں پیش آیا ۔ جہاں 30 سالہ انیتا فوت ہوگئی ۔ پولیس ذرائع کے مطابق انیتا شنکرپلی علاقہ کے ساکن بھیم ریڈی کی بیوی تھی ۔ 29 نومبر کے دن انیتا اپنے کھیتوں میں فصل دیکھنے گئی تھی ۔ اس دوران سانپ نے اسے ڈس لیا اور جو فوری ہاسپٹل منتقل کیا گیا علاج کے دوران آج فوت ہوگئی ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔