حیدرآباد ۔ 31 ۔ جنوری : ( پریس نوٹ ) :۔ زی تلگو نے اپنے پروگرامس پر سامعین کی رائے کو اہمیت دے رہا ہے ۔ زی تلگو پر پیش کی جانے والی منگا اماں گاری مناورالو کہانی ، سیتا کی کہانی ہے جو کہ ایک اوسط گھرانے کی کہانی ہے ۔ اس کہانی کا ٹائیٹل ’ می تھرپو ‘ ہے ۔ جب کہ اس کو مشہور رائیٹر پروچوری گوپالا کرشنا نے لکھا ہے ۔ اس کہانی کو اتوار 2 فروری کو شام 5 بجے آر ٹی سی کلا بھون نزد باغ لنگم پلی روڈ پر پیش کیا جائے گا ۔ زی تلگو نے تمام سامعین کو ان کی رائے کے لیے یہاں مدعو کیا ہے ۔۔