حیدرآباد ۔ 16 ۔ مارچ : ( پریس نوٹ ) : ہندوستان کا اسمارٹ فون برانڈ میں نمبر ایک اور با اعتماد سامسنگ برانڈ نے حیدرآباد میں پیشگی بک کئے گئے صارفین کے S9, S9+ اسمارٹ فونس کی ڈیلیوری کا آغاز کردیا ہے ۔ چنندہ گاہکوں کو یہ فونس ایکٹر ہرش وردھن رانے ، ایکٹریس جوہی سنگھ اور مس انڈیا پنکچوڈی گڈوانی کے ہاتھوں ایک تقریب کے دوران حوالے کئے گئے جب کہ بجاج الیکٹرانکس کے کرن بجاج بھی اس موقع پر موجود تھے ۔ اس موقع پر ایکٹر ہرش وردھن رانے نے کہا کہ وہ گذشتہ کچھ دنوں سے گیلاکسی S9+ اسمارٹ فون کا استعمال کررہے ہیں جو ان کے لیے ایک انوکھا تجربہ ثابت ہوا ۔ گیلاکسی S9+ ایک ایسا فون ہے جو ان کی شخصیت سے مطابقت رکھتا ہے ۔ گیلاکسی S9 اور S9+ میں دوہرے اپیرچر کیمرہ لینس بھی دستیاب ہیں ۔ دریں اثنا سامسنگ انڈیا کے موبائل بزنس کے سینئیر نائب صدر اسیم وارثی نے کہا کہ S9, S9+ اسمارٹ فونس کی اپنی خصوصی نوعیت اور انفرادیت ہے ۔ کیمرہ کے ذریعہ صارفین ایسی تصاویر اور ویڈیوز تیار کرسکتے ہیں جو اس سے قبل انہوں نے کسی بھی فون سے تیار نہیں کی ہوگی ۔یہ اسمارٹ فونس 64GB میں 57,900 اور 64,900 روپئے میں دستیاب ہیں ۔ جب کہ 256GB میں یہ فونس 65,900 اور 72,900 روپئے میں دستیاب ہیں جب کہ لائلاک جامنی ، کورل بلیو اور مڈنائٹ بلیک رنگوں میں فونس بے حد جاذب نظر ہیں ۔ سامسنگ نے صارفین کیلئے ہر ایک سے منفرد ڈیٹا ہر ایک سے منفرد ٹریفس (شرح ) اور ہر ایک سے منفرد انٹرٹینمنٹ پیاکیجس فراہم کرنے ملک کے اعلیٰ سطحی آپریٹرس سے بھی شراکت داری کی ہے ۔۔