میدک ۔ 21 ۔ جولائی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) میدک ٹاؤن کی معزز بزرگ معمر شخصیت جناب عبداللہ بن حسن المعروف چاؤش کا 92 سال کی عمر میں انتقال ہوگیا ۔ مرحوم چاؤش چاق و چوبند تھے اپنی اس عمر میں بھی اپنے مکان واقع پٹلم بیس سے مسجد ولیش اہ کو نماز کی ادائیگی کیلئے پیدل آیا کرتے تھے ۔ عیدالفطر کے بعد سے شدید بخار میں مبتلا تھے ۔ 20 جولائی کو صبح طبعیت کچھ زیادہ ہی ناساز ہونے سے حیدرآباد پہچایا جارہا تھا کہ کوم پلی پر ان کی روح نماز عصر کے دوران قبض ہوگئی ۔ یہ فروٹس کے کاروباری تھے ۔ جامع مسجد میدک میں 22 جولائی کو نماز ظہر میں نماز جنازہ ادائیگی کے بعد قبرستان نزد عیدگاہ میں عمل میں آگی ۔ مرحوم چاؤش جناب صالح بن عبداللہ اور جناب سعید بن عبداللہ کے والد محترم ہوتے تھے ۔ پسماندگان میں 5 لڑکیاں اور 2 لڑکے شامل ہیں ۔