حیدرآباد /25 ڈسمبر ( پریس نوٹ ) سائبرآباد پولیس کمشنر مسٹر سی وی آنند نے کہا کہ سال 2015 کے آغاز کے موقع پر منائے جانے والی سال نو تقاریب کو کسی بھی ناگہانی حادثات سے پاک بنانے کی بھرپور کوشش کی جارہی ہے ۔ انہوں نے سال 2013 اور 2014 کے آغاز کے موقع پر کسی بھی قسم کے ناگہانی واقعات پیش نہیں آئے تھے ۔ اس کو پیش نظر رکھتے ہوئے سال نو 2015 کے موقع پر حادثات اور ناگہانی واقعات کے انسداد کیلئے محکمہ پولیس کی جانب سے ہر ممکنہ کوشش کی جارہی ہے ۔ وہ آج یہاں ایک کنونشن سنٹر میں مختصر پارٹی ذمہ دارانہ تقاریب پر عوامی شعور بیداری مہم کا آغاز کے بعد مخاطب تھے ۔ یہ مہم تلنگانہ پولیس اور تلنگانہ ٹورازم کے اشتراک و تعاون سے شروع کی گئی ہے ۔ دوران مہم بیاڈ نیو بیاگ کو بھی متعارف کیا گیا ۔ اس بیاگ میں سالگذشتہ سال نو کے موقع پر پیش آئے حادثات کے نیوز چیکنگ کو شامل کیا گیا ۔ جس کوعوام میں شعور بیداری اور حفاظت برتنے کے مقصد سے 30 ہزار بیاگس کو تقسیم کیا جائے گا ۔ مسٹر ای وی آنند نے مزید کہا کہ سائبرآباد پولیس سال نو 2015 تقاریب کو کسی بھی ناگہانی واقعات سے پاک بنانے کی بھرپور کوشش کی جارہی ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ حالت نشہ میں ڈرائیورنگ کو مکمل طور پر ختم کرنے کی مساعی کی جارہی ہے ۔ سائبرآباد پولیس کمشنر نے کہا کہ حالت نشہ میں ڈرائیونگ کرنے والوں کے خلاف کارروائی اور چیکنگ کیلئے 100 پولیس ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں ۔ جس میں عوام کا بھی بھرپور تعاون شامل ہے ۔ جس کا مقصد نشہ کی حالت میں ڈرائیونگ کو ختم کرنا ہے ۔ انہوں نے اس مہم میں شامل ہونے والے افراد کی ہمت افزائی کرتے ہوئے کہا کہ اگر اس طرح سماج بھی مہم میں دامے درمے سخنے شامل ہوتا ہے تو حادثات کا انسداد کیا جاسکتا ہے ۔ کیونکہ لوگ خوشیاں مناتے ہوئے بے قابو ہوکر حادثات کے شکار کے ذریعہ معذور ہوجاتے ہیں ۔ انسانی جانیں چونکہ قیمتی ہیں لہذا اس کا بچاؤ کرنا ہر ایک کی ذمہ داری ہے ۔سائبرآباد پولیس کمشنر مسٹر وی وی آنند نے کہا کہ سال نو کے موقع پر خواتین کی حفاظت ایک اہم مسئلہ ہے ۔ بیت الخلاؤں میں خواتین کی مناسب حفاظت بھی اہم مسئلہ ہے کیونکہ یہ ایک مشکل ترین مقام ہے ۔ اس کے ساتھ پولیوشن کی قواعد کی خلاف ورزی پر بھی نظر رکھی جائے گی ۔ سائبرآباد کے تقریباً دس ہائی ویز پر خصوصی نظر رکھی جائے گی ۔ 156 کیلومیٹر پر مشتمل آوٹر رنگ روڈ پر گاڑیوں کی فیسنگ اور دیگر سرگرمیوں کے انسداد کیلئے سخت اقدامات کئے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سال نو کے موقع پر تقاریب کے منتظمین اور ارکان اپنے تقاریب کے مقامات پر ہجوم اور سیکوریٹی پر خصوصی توجہ مرکوز کرنے کا مشورہ دیا ۔ مسٹر سی وی آنند نے مزید کہا کہ سائبرآباد میں اسپیشل ویجلنس کو قطعیت دے دی گئی ہے ۔ 7 ہزار پولیس جوانوں کو خصوصیت کے ساتھ تعینات کیا گیا ہے ۔سائبرآباد پولیس حدود کے مختلف مقامات پر عوام کی نقل و حرکت پر نظر رکھنے کیلئے سی سی کیمرے نصب کئے گئے ہیں ۔ پارٹیوں کا انعقاد 31 ڈسمبر کو 8 بجے شب سے لیکر یکم جنوری کو ایک بجے تک منعقد کئے جائیں گے ۔ پی وی این راؤ ایکسپریس وے ٹریفک آمد و رفت کیلئے بند رکھا جائے گا ۔ قواعد کی خلاف ورزی پر خاطیوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی ۔