سال نوں کی پارٹی میں شرکت کے بعد ایک شخص کی خودکشی

حیدرآباد یکم / جنوری ( سیاست نیوز ) سال نو کی پارٹی میں شرکت کے بعد ایک شخص نے خودکشی کرلیا ۔ مارکٹ پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا جہاں 23 سالہ ابھیجیت سنگھ نے کل رات اپنے مکان میں پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ پولیس ذرائع کے مطابق ابھیجیت سنگھ پیشہ سے خانگی ملازم تھا جومارکٹ علاقہ میں رہتا تھا ۔ کل رات سال نو کی پارٹی میں شرکت کے بعد نشہ کی حالت میں وہ مکان پہونچا اور اس نے مبینہ طور پر پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ پولیس نے بتایا کہ سنگھ کی خودکشی کی وجوہات کا پتہ نہ چل سکا ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔