سالگرہ پر سونیا گاندھی کو مودی کی مبارکباد

نئی دہلی 9 ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) وزیر اعظم نریندر مودی نے آج کانگرسے کی صدر سونیا گاندھی کو ان کی سالگرہ کے موقع پر طویل اور صحتمند زندگی کی خواہش کے ساتھ مبارکباد پیش کی ۔ انہوں نے ٹوئیٹ کیا کہ وہ کانگریس کی صدر سونیا گاندھی کو ان کی سالگرہ پر مبارکباد دیتے ہیں اور نیک تمناوں کا اظہار کرتے ہیں کہ وہ صحت مند زندگی اور طویل عمر پائیں۔ سونیا گاندھی آج 68 سال کی ہوگئیں۔ انہوں نے چھتیس گڑھ میں نکسلائیٹ حملہ اور جموں و کشمیر میں ہوئے دہشت گردانہ حملوں کے پیش نظر اپنی سالگرہ نہ منانے کا اعلان کیا ہے ۔