سالانہ دیپ شیکا میلہ 2014

حیدرآباد ۔ 16 ۔ جولائی : ( سیاست نیوز) : خواتین کی تنظیم دیپ شیکا مہیلا کلب نے اس کے سالانہ دیپ میلہ 2014 کا 18 تا 20 جولائی ہائی ٹیکس ، کونڈا پور پر اہتمام کررہا ہے ۔ مدھاوی اگروال صدر تنظیم نے یہ بات بتائی ۔ انہوں نے بتایا کہ اس نمائش میں جملہ 220 اسٹالس ہندوستان بھر سے ہوں گے ۔ جن میں جویلری ، ملبوسات ، ہینڈی کرافٹ و دیگر اسٹالس ہوں گے ۔ نئے ڈیزائنرس انٹر پرنیور اس نمائش میں شرکت کریں گے ۔ داخلہ بذریعہ 50 روپئے ٹکٹ ہوگا ۔ اس نمائش کا اہم مقصد 900 طلبہ کو مفت معیاری تعلیم کی فراہمی ہے ۔۔