حیدرآباد۔ 12؍ جنوری ( سیاست نیوز) سالارجنگ پل دارالشفاء کے قریب پولیس کو نومولود کی نعش دستیاب ہوئی ۔ میر چوک پولیس نے بتایا کہ سالارجنگ فٹ پاتھ کے قریب ایک ڈبے میں نومولود کی نعش پائی گئی ۔ بتایا جاتا ہے کہ پولیس کو اس بات کی اطلاع ملنے پر نومولود کی نعش کو برآمد کرلیا اور اسے دواخانہ کے مردہ خانہ منتقل کرتے ہوئے ایک مقدمہ درج کرلیا ہے ۔