انجینئر کو دو سال کی سزاء جرمانہ ، عدالت کا فیصلہ
حیدرآباد۔/2اپریل، ( سیاست نیوز) سافٹ ویر کمپنی کے سرور کو ہائیک کرتے ہوئے خفیہ رپورٹس حاصل کرنے والے کمپیوٹر سافٹ ویر انجینئر کو آج عدالت نے دو سال کی سزا قید بامشقت اور 10ہزار روپئے جرمانہ عائد کیا۔ بتایا جاتا ہے کہ چھٹے ایڈیشنل چیف میٹرو پولیٹن مجسٹریٹ مسٹر پی بھاسکر راؤ نے چینائی سے تعلق رکھنے والے سافٹ ویر انجینئر پربھاکر سمپت کو ایس آئی ایس انفوٹیک پرائیویٹ لمیٹیڈ کے سرور کو ہائیک کرتے ہوئے وہاں کے خفیہ رپورٹس کا سرقہ کرلیا تھا۔ انفوٹیک کمپنی کی جانب سے سی آئی ڈی میں مقدمہ درج کیا گیا تھا اور تکنیکی تحقیقات کی بنیاد پر عدالت نے اسے قصور وار پایا اور اسے آج سزا سنائی۔