سافٹ ویر ملازم کے قتل کا معمہ حل، 7افراد گرفتار

حیدرآباد۔/26 ڈسمبر، ( سیاست نیوز) کشائی گوڑہ پولیس نے سافٹ ویر ملازم کے سنسنی خیز قتل کیس کو حل کرتے ہوئے 7افراد کو گرفتار کرلیا گیا جس میں مقتول کا برادر نسبتی اصل سرغنہ بتایا گیا ہے۔ ڈی سی پی ملکاجگیری زون مسٹر شرما نے بتایا کہ بہن کے ساتھ ہراسانی کا بدلہ لینے کیلئے یہ واردات انجام دی گئی۔ انہوں نے بتایا کہ 27 سالہ ونئے، 20 سالہ وجئے، 19 سالہ ہنمنت ،20سالہ پانڈو، 21 سالہ آر بھرت، 24 سالہ بالا کرشنا اور چیتنیہ کمار کو گرفتار کرلیا جبکہ مزید مفرور بتائے گئے ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ سال 2010 میں مقتول چندر اور سہاسنی کی شادی ہوئی تھی اور شادی کے بعد سے شوہر بیوی کے درمیان جھگڑے تنازعہ کی شکل اختیار کرگئے تھے اور معاملہ عدالت تک پہنچ گیا ۔ دونوں میںطلاق کا مقدمہ زیر دوران تھا۔ 22 ڈسمبر کو ونئے نے جو اپنے بہنوئی پر بہت زیادہ برہم تھا گروپ کے ساتھ اس وقت حملہ کیا جب وہ عدالت سے واپس ہورہا تھا۔ اس پریس کانفرنس میں اے سی پی کشائی گوڑہ کے علاوہ دیگر موجود تھے۔