سافٹ ویر ملازم کی مشتبہ موت

حیدرآباد ۔ 2 ۔ مئی : ( سیاست نیوز) : آصف نگر کے علاقہ میں ایک سافٹ ویر ملازم کی مشتبہ حالت میں موت ہوگئی ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 42 سالہ پرساد ریڈی جو پیشہ سے سافٹ ویر ملازم تھا منی کنڈا علاقہ میں رہتا تھا اس شخص کو پلر نمبر 29 کے قریب سے بے ہوشی کے عالم میں دستیاب کیا گیا تھا ۔ جو علاج کے دوران فوت ہوگیا ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے ۔۔