حیدرآباد /4 جنوری ( سیاست نیوز ) گچی باؤلی کے علاقہ میں ایک سافٹ ویر ملازم نے عمارت کی پانچویں منزل سے چھلانگ لگاکر خودکشی کرلی ۔ پولیس رائے درگم کے مطابق 21 سالہ ارون کمار جو کل اپنے بھائی کے ہمراہ ہاسپٹل گیا تھا واپسی کے دوران راستے سے اچانک غائب ہوگیا ۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ اس نوجوان کی ذہنی حالت گذشتہ چند روز سے درست نہیں تھی ۔ راستہ سے غائب ہونے کے بعد اس کے بھائی نے جیڈی میٹلہ پولیس میں شکایت درج کروائی ۔ پولیس ارون کی تلاش ہی کر رہی تھی کہ رائے درگم کے علاقہ میں ایک عمارت سے چھلانگ لگاکر ارون کمار ہلاک ہوگیا ۔ پولیس رائے درگم نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔