حیدرآباد یکم / مئی ( سیاست نیوز ) والد کی موت سے دلبرداشتہ ایک سافٹ ویر ملازم نے خودکشی کرلی ۔ ایل بی نگر پولیس ذرائع کے مطابق 32 سالہ ستیہ ایا جو پیشہ سے سافٹ ویر ملازم تھا ۔ منصورآباد کے علاقہ میں رہتا تھا ۔ ایک سال قبل اس سافٹ ویر انجینئیر کے والد کی موت ہوگئی اور تب سے اس نے والد کی موت کے غم کا شکار تھا ۔ گذشتہ روز اس شخص کی بیوی اپنے مائیکے واقع نلگنڈہ کوداڑ گئی تھی اور یہ مکان میں تنہا تھا اس نے دلبرداشتہ ہوکر 28 اپریل کے دن پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔