حیدرآباد /16 اگست (سیاست نیوز ) سیف آباد کے علاقہ میں ایک سافٹ ویر انجینئیر کی خودکشی کا واقعہ پیش آیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 24 سالہ شیوا جو بی ٹیک کا طالب علم تھا ۔ ملازمت کی تلاش میں مصروف تھا جو ماروتی نگر علاقہ میں رہتا تھا ۔ جس نے دلبرداشتہ ہوکر خودکشی کرلی ۔ پولیس سیف آباد مصروف تحقیقات ہے ۔