سافٹ ویر انجینئر کی خودکشی

حیدرآباد 24 فبروری (سیاست نیوز) مالی پریشانیوں اور بے روزگاری کے سبب ایک سافٹ ویر انجینئر نے پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ یہ واقعہ بالا نگر پولیس حدود میں پیش آیا جہاں 28 سالہ منوج کمار نے کل رات یہ انتہائی اقدام کرلیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق منوج کمار جو وینو گوپال کا بیٹا تھا پیشہ سے سافٹ ویر انجینئر تھا جس کا آبائی مقام کڑپہ بتایا گیا ہے ۔وہ اپنی شادی کے بعد بالا نگر منتقل ہوگیا تھا ،اس کی بیوی حاملہ تھی اور اپنے مائیکے گئی ہوئی تھی اور بے روزگاری سے پریشان ہوکر اس نے خودکشی کرلی ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے۔