سافٹ ویر انجنیئرلڑکی کی خودکشی

حیدرآباد ۔ /19 جنوری (سیاست نیوز) رائے درگم پولیس اسٹیشن حدود میں پیش آئے ایک واقعہ میں 27 سالہ خاتون سافٹ ویئر انجنیئر نے نیند کی گولیاں کھاکر خودکشی کرلی ۔ بتایا جاتا ہے کہ نیہا جس کا تعلق ہماچل پردیش سے تھا 4 ماہ قبل حیدرآباد سے تعلق رکھنے والے سافٹ ویئر انجنیئر لکشمی کانت ریڈی سے شادی کی تھی ۔ نیہا نے آج اپنے مکان میں بھاری مقدار میں نیند کی گولیاں کھالی ۔ بتایا جاتا ہے کہ میاں بیوی کے درمیان کل رات بحث ہوئی تھی جس کے سبب اس نے نیند کی گولیاں کھالی ۔ پولیس نے لکشمی کانت ریڈی کے خلاف 309 آئی پی سی کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے اور تحقیقات جاری ہے ۔