ساس اور خسر کی ہراسانی سے بہو کی خودکشی

حیدرآباد۔/14مارچ، ( سیاست نیوز) ساس اور خسر کی ہراسانی سے تنگ آکر ایک خاتون نے خودکشی کرلی۔ اوپل پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا ۔ جہاں 29 سالہ سنجو نامی خاتون نے کل رات مبینہ طور پر پھانسی لیکر خودکشی کرلی۔ سنجو اوپل علاقہ کے ساکن سنتوش کی بیوی تھی۔ ان دونوں نے پسند سے شادی کی تھی۔ ساس اور خسر دوسری شادی اور زائد جہیز کے مطالبہ پر سنجو کو مبینہ طور پر اذیت پہنچا رہے تھے جس سے تنگ آکر خاتون نے خودکشی کرلی۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے۔