یروشلم 27 اگسٹ ( سیاست ڈاٹ کام ) اسارئیل ایک نیا میزائیل نظام تیار کرنے پر کام کر رہا ہے جس کے ذریعہ وہ مشرق وسطی میں کسی بھی مقام پر حملہ کرسکے ۔ وزیر دفاع اوگڈور لیبرمن نے یہ بات کہی ۔ سرکاری ہتھیار تیار کرنے والی اسرائیلی فوجی انڈسٹریز کی جانب سے یہ میزائیل آئندہ ایک سال میں تیار ہوجانے کا امکان بھی ظاہر کیا گیا ہے ۔ کہا گیا ہے کہ یہ انتہائی عصری صلاحیتوں کا حامل ہوگا اور اس کے ذریعہ انتہائی دور دراز کے مقامات کو بھی نشانہ بنایا جاسکے گا ۔ اسرائیلی وزیر دفاع نے بتایا کہ اس میزائیل کی تیاری کا جو کنٹراکٹ دیا گیا ہے وہ لاکھوں ملین ڈالرس کا ہے اور کام اطمینان بخش انداز میں چل رہا ہے ۔