سارہ کوائٹ کی کرکٹ سے سبکدوشی

ملبورن۔2 مارچ (سیاست ڈاٹ کام )آسٹریلیائی کھلاڑی  سارہ کوائٹ نے تمام طرز کی کرکٹ سے سبکدوشی کا اعلان کردیا جو افراد خاندان کے ساتھ زیادہ وقت گزار کر اپنی زندگی میں توازن پیدا کرنے کی خواہش رکھتی ہیں۔ انہوں نے 2011  میں کیریئر شروع کرنے کے بعد چار ٹسٹ،30 ونڈے اور 47 ٹی ٹوئنٹی میچز میں آسٹریلیا کی نمائندگی کا اعزاز حاصل کیا لیکن انہیں ذہنی پریشانی نے کافی متاثر کیا جس کے سبب وہ کھیل کو جاری نہ رکھ سکیں۔ سارہ کوائٹ نے ملک کی نمائندگی کو اعزاز قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ ساتھی کھلاڑیوں کو یاد رکھیں گی۔
آسٹریلیا پھر نمبرون
دبئی۔2 مارچ (سیاست ڈاٹ کام )جنوبی افریقی کرکٹ ٹیم نیوزی لینڈ کے خلاف چوتھے ون ڈے میں شکست کے ساتھ ہی آئی سی سی کی تازہ ترین عالمی درجہ بندی میں پہلے مقام سے محروم ہو گئی اور آسٹریلیا نے دوبارہ پہلا مقام  پر قبضہ جما لیا جبکہ نیوزی لینڈ تیسرے  نمبر پر برقرار ہے۔ آئی سی سی نے نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کے درمیان کھیلے گئے چوتھے ون ڈے کے بعد تازہ ترین ٹیموں کی درجہ بندی جاری کر دی جس کے مطابق افریقی ٹیم نیوزی لینڈ کے خلاف چوتھے میچ میں شکست کے بعد ایک درجہ تنزلی کا شکار ہو کر پہلے مقام سے محروم ہو گئی۔
اور آسٹریلیا نے 118 درجہ بندی کے نشانات کے ساتھ دوبارہ پہلا مقام سنبھال لیا ہے۔ نیوزی لینڈ کا تیسرا، ہندوستان کا چوتھا، انگلینڈ کا پانچواں، سری لنکا کا چھٹا، بنگلہ دیش کا ساتواں اور پاکستان کا آٹھواں نمبر برقرار ہے۔