سارک وزرائے داخلہ کی مجوزہ کانفرنس

نئی دہلی 16 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام ) سارک ممالک کے وزرائے داخلہ کی کانفرنس 19 ستمبر کو کھٹمنڈو میں منعقد ہورہی ہے ۔ اس کانفرنس میں دہشت گردی، قذاقی، نشیلی اشیاء اور خواتین و بچوں کی غیر قانونی منتقلی اہم ایجنڈہ ہوگی۔ وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ اس کانفرنس میں ہندوستانی وفد کی قیادت کریں گے اور توقع ہے کہ وہ سارک کے بعض رکن ممالک کی سرحد پار دہشت گردی کو ختم اور دہشت گرد انفراسٹرکچر کو تباہ کرنے پر زور دیں گے ۔ اس کانفرنس میں دیگر کئی موضوعات جیسے جرائم کے معاملہ میں باہمی مدد، خواتین اور بچوں کی غیر قانونی منتقلی کی روک تھام کے علاوہ جنوبی اشیاء میں بہبود اطفال پر بھی تبادلہ خیال ہوگا۔