سارن میں ووٹر نے ای وی ایم مشین توڑدیا

چھپرا 6 مئی (سیاست ڈاٹ کام ) بہار کے سارن پارلیمانی حلقہ میں آج جاری ووٹنگ کے دوران سون پور اسمبلی حلقہ کے بوتھ نمبر 131 پر ایک نوجوان نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین (ای وی ایم) کی بیلٹ یونٹ توڑ دی۔ضلع الیکشن افسر سبرت کمار سین نے یہاں بتایا کہ پانچویں مرحلہ کے تحت سارن پارلیمانی حلقہ میں پرامن طریقے سے پولنگ ہورہی تھی کہ تب ہی سون پور اسمبلی حلقہ کے پونگ بوتھ نمبر 131 پر ووٹ کرنے آئے ایک نوجوان نے ای وی ایم کی بیلٹ یونٹ پٹخ کر توڑ دی۔ انہوں نے بتایا کہ نوجوان کو گرفتار کر لیا گیا ہے ۔مسٹر سین نے بتایا کہ بیلٹ یونٹ توڑنے والے ووٹر کی شناخت سریش شرما کے طور پر کی گئی ہے ۔ پولیس اس سے پوچھ گچھ کر رہی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ واقعہ کے بعد بیلٹ یونٹ تبدیل کر کے تھوڑی دیر بعد ہی اس چوکی پر ووٹنگ کا عمل پھر سے شروع کردیاگیا ہے ۔