سارق گھریلو ملازمہ گرفتار ، مسروقہ مال ضبط

ٹاملناڈو کی خاتون عادی سارق ، گرفتاری کے بعد جیل منتقل
حیدرآباد /5 جنوری ( سیاست نیوز ) کارخانہ پولیس نے ایک ایسی دھوکہ باز خاتون کو گرفتار کرلیا جو گھریلو ملازمہ کی طور پر کام کرنے کے بہانے سرقہ کرکے فرار ہوجایا کرتی تھی ۔ بتایا جاتا ہے کہ 41 سالہ شانتی عرف لکشمی متوطن انائی نگر ٹاملناڈو نے این سریش کے مکان میں گھریلو ملازمہ کی حیثیت سے ملازمہ تھی اور دو دن بعد اس نے سریش کی ضعیف ماں کے گلے سے پچاس گرام طلائی چین کا سرقہ کرکے فرار ہوگئی ۔ پولیس نے بتایا کہ شانتی روزگار کی تلاش میں سال 2011 میں ٹاملناڈو سے حیدرآباد منتقل ہوکر چھوٹے چھوٹے سرقوں میں ملوث ہونے لگی ۔ اس کا طریقہ کار یہ تھا کہ وہ بے روزگار ہونے کا دعوی کرتے ہوئے فلیٹ یا مکان کے مالکین کے پاس گھریلو ملازمہ کی حیثیت سے نوکری حاصل کرنے کی خواہش ظاہر کرتی اور ملازمت حاصل کرنے کے بعد کچھ ہی دنوں میں وہاں سے سرقہ کے بعد غائب ہوجاتی ۔ شانتی نے گذشتہ سالوں میں کارخانہ ، بوئن پلی ، رام گوپال پیٹ ، ہمایوں نگر ، ماریڈ پلی اور پنجہ گٹہ علاقوں میں 14 سرقہ کی سنگین وارداتوں میں ملوث رہی اور دو کیلو طلائی زیورات کا سرقہ کیا ۔ پولیس نے دھوکہ باز خاتون کسے مسروقہ 25لاکھ مالیت مسروقہ طلائی زیورات برآمد کرتے ہوئے اسے عدالت میں پیش کرنے کے بعد جیل منتقل کردیا ۔