کتھلا پور ۔ 3 ۔ ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) میڈی پلی منڈل میں میٹ پلی سی آئی پولیس راج شیکھر نے نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کلواکوٹ کی لکشمی دمنا پیٹ کے تالاب میں پانی نہانے کیلئے گئی ۔ وہاں پر ایک پتھر پھوڑنے والا مزدر گنگادھر موجود تھا ، لکشمی کے گلے میں سونے کی چین تھی اور وہ اکیلی تھی اس موقعہ کا فائدہ اٹھاکر گنگادھر نے دو تولے کی سونے کی چین اور سیل فون لیکر فرار ہوگیا ۔ لکشمی نے پولیس کو اس واقعہ کے بارے میں بتایا چنانچہ پولیس نے کوشش کر کے اس چور کو پکڑ کر سیل فون اور سونے کی چین برآمد کر لیا گیا ۔