حیدرآباد۔/29جولائی، ( سیاست نیوز) سلطان بازار پولیس نے ایک بدنام زمانہ سارق کو گرفتار کرتے ہوئے اس کے قبضہ سے مسروقہ 10موٹر سیکلوں کو ضبط کرلیا۔ پولیس کے مطابق 35سالہ عباس خان جو بھوانی نگر تالاب کٹہ علاقہ کا ساکن ہے پولیس نے تلاشی مہم کے دوران حراست میں لے لیا اور پوچھ تاچھ کے دوران اس کے قبضہ سے 10موٹر سیکلوں کو برآمد کرلیا جو مختلف مقامات سے سرقہ کی گئی تھیں۔