سارق کا شبہ اور غلط فہمی سے زدوکوب مستری فوت

حیدرآباد ۔/18 مئی (سیاست نیوز) ملکاجگری کے علاقہ تالابستی میں پیش آئے ایک واقعہ میں مزدور کو سارق ہونے کی غلط فہمی کے باعث ہجوم نے شدید زدوکوب کیا جس کے نتیجہ میں وہ فوت ہوگیا ۔ پولیس کے بموجب کے ناگیشور راؤ جو پیشہ سے مستری تھا /13 مئی کو تالابستی علاقہ میں اپنے پڑوسی چناکیشولو سے ملاقات کیلئے گیا ہوا تھا ۔ کیشولو نے راؤ کو غلط فہمی میں سارق سمجھا اور چور کو پکڑنے کیلئے چیخ و پکار کرنے لگا ۔ ناگیشور راؤ اپنے پڑوسی کی جانب سے اچانک چیخ و پکار سن کر وہ وہاں سے فرار ہونے کی کوشش کررہا تھا کہ مقامی عوام نے اسے پکڑ لیا اور شدید زدوکوب کیا جس کے باعث وہ زخمی ہوگیا تھا اور دوران علاج آج گاندھی ہاسپٹل میں فوت ہوگیا ۔ ملکاجگری پولیس نے کیشولو اور دیگر مقامی افراد کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کیا ۔