سارقین کی چار رکنی ٹولی گرفتار

حیدرآباد ۔ /26 ستمبر (سیاست نیوز) ونستھلی پورم سی سی ایس پولیس نے سائبرآباد کے بدنام زمانہ رہزن محمد افروز اور اس کے تین ساتھیوں کو گرفتار کرلیا اور ان کے قبضے سے 8 لاکھ مالیتی مسروقہ طلائی زیورات برآمد کرلیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ افروز ایک عادی مجرم ہے اور وہ علاقہ ونستھلی پورم ‘ میرپیٹ ‘ چندا نگر ‘ گچی باؤلی اور ایل بی نگر میں سرقہ اور خواتین کے گلے سے طلائی چین اڑانے کی وارداتوں میں ملوث ہے ۔ افروز اپنے دیگر ساتھیوں محمد جعفر ‘ محمد عمران اور محمد عرفان علی ساکن اے سی گارڈس کی مدد سے راہ چلتی خواتین کو نشانہ بناتے ہوئے ان کے گلے سے طلائی چین اڑالیا کرتا تھا ۔ سی سی ایس پولیس ونستھلی پورم نے مذکورہ رہزنوں کو گرفتار کرلیا اور ان کے قبضے سے 25 تولے طلائی زیورات ‘ موٹر سائیکل ‘ تین موبائیل فون جن کی مالیت 8 لاکھ بتائی جاتی ہے برآمد کرلیا ۔