سارقین کی سرگرمی سے تلاش لنگم پیٹ پولیس مہاراشٹرا روانہ

یلاریڈی /28 مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) اس ماہ کی 4 کو منڈل تاڑوائی میں پانچ مکانات میں ہوئی سرقہ وارداتوں کے کیس میں سارقوں کی تلاش کیلئے لنگم پیٹ پولیس نے تلاش تیز کردی ہے ۔ تاڑوائی کے راجیشور ، سدی راملو ، سرینو کے ساتھ ساتھ اور دو افراد کے مکانات میں سرقہ کیا گیا جس میں سونے کے زیورات کے علاوہ سارقوں نے موٹر بائیک کا بھی سرقہ کرلیا ۔ جملہ تین لاکھ 80 ہزار روپئے سرقہ کرلئے گئے ۔ ایک ہی رات میں پانچ مکانات پر سرقہ واردات نے پولیس کو حیرت میں ڈال دیا اور یہ کام مہاراشٹرا کے سارقوں کا ہی ہوسکتا ہے کہہ کر پولیس نے چھان بین شروع کردی ۔ لنگم پیٹ سب انسپکٹر مسٹر راکیش ہیڈ کانسٹیبل پرویز معین ، کانگریس ہاشٹی اور راجاگوڑ چار دن قبلمہاراشٹرا کے ناندیڑ ضلع کا رخ کیا ۔ ناندیڑ ضلع کے راٹی علاقہ سے تعلق رکھنے والے چھ افراد سارق ہمارے ضلع کے تاڑوائی میں سرقہ کرنے کا انکشاف کیا ۔ ریاستی سطح کے سارقوں کو قیام کیلئے مدد کرنے والے ناندیڑ ضلع کے راٹی سے تعلق رکھنے والے وشواناتھ ، پنچشیلا مشتبہ افراد کو پولیس حراست میں لینے کی اطلاعات ہیں ۔ دو دن ناندیڑ ضلع میں تلاشی مہم کر رہی پولیس کی کارروائی پر سارقوں کے سردار فرار ہونے کی اطلاع ہے ۔ جس پر لنگم پیٹ پولیس منگل کو رات دوبارہ مشتبہ افراد کو لیکر مہاراشٹرا کا رخ کیا ہے ۔ اگر یہ سارقوں کی ٹولی گرفتار ہوتی ہے تو لاکھوں روپئے نقد زیورات برآمد ہونے کی امید ہے ۔ پولیس کی غیرمعمولی دلچسپی سے سارق بہت جلد حراست میں آنے کی قوی امکانات نظر آرہے ہیں ۔ پڑوسی ریاست کے سارق اس طرف اپنی سرگرمیاں تیز کرنے کی حیرت باعث تشویش ضرور ہے لیکن پولیس بھی انہیں ہر حال قانون کے شکنجہ میں لینے کے تمام اقدامات کر رہی ہیں ۔ آئے دن یلاریڈی اور اس کے منڈلوں میں سرقہ واردارتیں کچھ زیادہ ہی ہو رہے ہیں ۔ جس سے پولیس کو آخر کار اپنی تلاش کو وسیع کرنا پڑا ۔