سارقوں کے ہاتھوں معمر شخص کا قتل

کاماریڈی ۔ 15 ۔ فروری : ( سیاست نیوز ) : ضلع نظام آباد کے کاماریڈی ڈویژن کے لنگم پیٹ منڈل کے موضع نلا مڑگو میں ایک ضعیف العمر شخص کا نامعلوم سارقوں نے گلا گھونٹ کر قتل کردیا۔ اس واقعہ کے بعد سارے دیہات میں سنسنی پھیل گئی ۔ تفصیلات کے مطابق کاماریڈی ڈویژن کے لنگم پیٹ منڈل کے موضع نلا مڑگو میں محمد صادق علی کل رات اپنے مکان کے روبرو واقع جھونپڑی میں سورہے تھے اور یہ ایک پیر سے معذور تھے جبکہ ان کا لڑکاوحید الدین زرعی کاموں میں مصروفیت کی وجہ سے کھیت میں زرعی کام کروارہا تھا ان کے مکان میں ضعیف بیوی اور ان کی بہو اور بچے محوخواب تھے کہ دو نامعلوم سارق مکان کے اوپری حصہ سے گھر میں داخل ہوئے اور ان کی بہو حفظیہ فاطمہ کو جگایا اور چاقو دکھایا جس سے یہ خوف زدہ ہوکر چیخ و پکار کرنا شروع کیا تو ان کی ضعیف ساس بھی اٹھ گئی اور ان سارقین نے گھر میں موجود سونا چاندی اور نقدرقم و زیورات دینے کی دھمکی دی

۔جس پر انہوں نے گھر میں کوئی بھی چیز موجود نہ ہونے کا اظہار کرنے پر الماری کھولنے کی خواہش کی اور جہاں سے کوئی بھی قیمتی چیز ہاتھ نہ لگنے پر گھر سے باہر جاتے وقت گھر کا دروازہ بند کروایا سامنے جھونپڑی میں موجود ضعیف صادق علی چیخ و پکار کرنا شروع کیا تو سارق نے ان کا بے رحمی کے ساتھ گلا کاٹ دیا۔ سارق واپس چلے جانے کے بعد ضعیف العمر صادق علی کی کوئی بھی آواز نہ آنے پر انہوں نے جھونپڑی میں دیکھا تو ان کی نعش پڑی ہوئی تھی جس پر چیخ و پکار کرنا شروع کیا تو پڑوسی جمع ہوگئے ۔ پولیس کو اطلاع دینے پر سب انسپکٹر لنگم پیٹ راجیش کمار، سرکل انسپکٹر یلاریڈی رادھا کرشنا، ٹرینی ایس پی چیتنیہ کمار کے علاوہ ٹی آرایس کے قائد نلا مڑ گو سریندر، سابق سرپنچ یلاریڈی غیاث الدین کے علاوہ مجلس تحفظ ختم نبوت کاماریڈی کے ذمہ داران ظہیر عظمت علی، میر فاروق علی، ذاکر حسین، حافظ عبدالواجد، مولوی نظیر الحق کے علاوہ دیگر نے کاماریڈی سے نلا مڑگو پہنچ کر افراد خاندان سے ملاقات کی اور ان کو پرُ سہ دیا۔ نمائندہ سیاست نے مقام حادثہ کا معائنہ کیا اور اس قتل میں مختلف شک و شبہات ظاہر ہورہے ہیں کیونکہ سارقین نے صادق علی کے گھر والوں کو مکئی فروخت سے حاصل ہونے والی رقم کے بارے میں دریافت کررہے تھے ۔ پولیس لنگم پیٹ بعد پوسٹ مارٹم نعش کو ورثہ کے حوالے کردیا۔