یلاریڈی /27 جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) سرقہ وارداتوں سے مواضعات کی عوام کو چوکس رہنے سب انسپکٹر یلاریڈی مسٹر راج شیکھر نے مشورہ دیا ۔ انہوں نے منڈل یلاریڈی کے تماریڈی علاقہ میں گرام سبھا سے عوام کو خطاب کرتے ہوئے مزید کہاکہ مواضعات میں نئے چہرے نظر آئیں تو ان کی تفصیلات لینے کو کہا اگر مشتبہ و شکوک افراد نظر آئیں تو فوری مقامی پولیس کو اطلاع کرنے کا مشورہ دیا ۔ اس موقع پر سرپنچ سرینواس ریڈی اور عوام کثرت سے موجود تھے ۔