سارا ٹیلر ٹریننگ کیمپ سے باہر

لندن ۔25 (سیاست ڈاٹ کام ) انگلش کھلاڑی سارا ٹیلر آئندہ ماہ یو اے ای میں ٹریننگ کیمپ کیلئے منتخب 24 کھلاڑیوں میں جگہ نہیں بنا سکیں تاہم ہیڈ کوچ مارک رابسن نے کہا ہے کہ وہ رواں سال ہونے والے ویمنز ورلڈ کپ کیلئے بدستور دلچسپی کا محور ہیں۔ سارا ٹیلر نے ذہنی تناؤ کے باعث علاج پر توجہ کی خاطر گزشتہ سال کھیل سے کچھ وقت کیلئے وقفہ لیا تھا۔ مارک رابسن کے مطابق سارا ٹیلر نے ٹریننگ کیمپ میں واپسی پر کافی بہترکارکردگی دکھائی جو میگا ایونٹ کھیلنا چاہتی ہیں تاہم ان کی ٹیم میں جگہ کیلئے وقت کا تعین نہیں کیا جا سکتا۔