سارا ایرانی 2 ماہ کے لئے معطل

لندن۔8 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام )اطالوی ٹینس اسٹار سارا ایرانی کو اینٹی ڈوپنگ قوانین کی خلاف ورزی پر دو ماہ کیلئے معطل کردیاگیا ہے۔ انٹر نیشنل ٹینس فیڈریشن نے بھی اس فیصلے کی تصدیق کردی ہے۔ وہ فروری میں ہوئے ٹسٹ میں ناکام ہوئی ہیں کیونکہ ان کے پیشاب کے نمونوں میں ممنوع اجزاء پائے گئے ۔ان کے نتائج منسوخ کرنے کے ساتھ انہیں 2 ماہ معطلی کی سزا بھی دی گئی ہے۔ٹینس اینٹی ڈوپنگ پروگرام کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ سارا ایرانی نے آزاد ٹربیونل میں سماعت کی درخواست کی تھی جہاں 19 جولائی کو ٹر بیونل نے شواہد دیکھے اور فریقین کا مؤقف سننے کے بعد فیصلہ سنایا۔

شاراپوا کی چائنا اوپن میں شرکت
بیجنگ۔8 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام )روسی کھلاڑی ماریا شاراپوا کو چائنا اوپن کیلئے وائلڈ کارڈ دے دیاگیا وہ ساتویں مرتبہ 24ستمبر کو شروع ہونے والے ٹورنمنٹ میں حصہ لیں گی۔ پیر کی تکلیف کے باعث وہ سیزن کے تیسرے گرانڈ سلام ومبلڈن سمیت پورے گراس کورٹ سیزن سے باہر ہوگئی تھیں جبکہ انہوں نے گذشتہ ہفتہ اسٹانفورڈ ٹورنمنٹ سے بھی باہر ہوئی ہیں۔