سادہ آملیٹ

اجزا:انڈے 4 عدد، نمک کالی مرچ حسب ذائقہ ،میٹھا سوڈا اور حسب ضرورت گھی۔
ترکیب:انڈوں کواچھی طرح پھینٹ لیں کہ جھاگ کی صورت بن جائے ، اب اس میں نمک ،کالی مرچ اور میٹھا سوڈایا بیکنگ پاوڈر شامل کرلیں، کچھ دیر ایسے ہی چھوڑدیں اور پھر پھینٹ لیں۔فرآئی پین میں گھی/آئل کڑکڑا کرچولہے سے اتارلیں، اب نیم گرم گھی/آئل میں ہلکی ہلکی آنچ پر انڈے ڈالیں اورچمچ کی مدد سے گول کرتے جائیں، مکمل سینکنے یا گولڈن ہونے پر اتارلیں ، اس آملیٹ کو ٹماٹر کی چٹنی ، آلو کے چپس کیساتھ کھائیں ، سینڈوچ میں بھی استعمال کرسکتے ہیں۔