سادھنا سمیتی کی زنجیری بھوک ہڑتال جاری

میدک 21 نومبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مستقر میدک کو ضلع ہیڈ کوارٹر کا درجہ دینے کا مطالبہ پر تشکیل شدہ اسوسی ایشن ضلع سادھنا کمیٹی کے زیراہتمام آغاز کردہ زنجیری بھوک ہڑتال 50 ویں دن میں داخل ہوگئی۔اس احتجاجی پروگرام کو کانگریس ، بی جے پی اور تلگودیشم پارٹی کی تائید حاصل ہے۔ احتجاج کے 50 دن مکمل ہونے پر رام داس ایکس وے پر ٹریفک جام کرتے ہوئے پکوان کرتے ہوئے ظہرانہ کا اہتمام کیا گیا۔ اس احتجاجی پروگرام کے عمل میں لانے پر ٹاؤن میں سارا دن ٹریفک نظام درہم برہم رہا۔ احتجاجی پروگرام کو صدر ضلع تلگودیشم پارٹی شریمتی ششی کلا یادو، سابق صدرنشین بلدیہ مسٹر بٹی جگپتی، بی جے پی ضلع قئد جی سرینواس، کانگریس قائد مسٹر ایم انجنیلو، صدر ٹاؤن اقلیتی سل کانگریس مسٹر محمد صوفی حسین، صدر اقلیتی سیل میدک اسمبلی مسٹر محمد اسماعیل، سابق زیڈ پی ٹی سماچنا شنکرم پیٹ مسٹر رمنا، ضلع سادھنا سمیتی کے قائدین ایس رام ریڈی، ایم ایل این ریڈی، ملکاجی ست نارائن نے مخاطب کیا۔ ان قائدین نے کہاکہ ریاستی وزیر اعلیٰ کے چندرشیکھر راؤ نے انتخابات سے قبل میدک ٹاؤن کو ضلع ہیڈ کوارٹر دینے کا وعدہ کیا تھا۔ اب کے سی آر کو چاہئے کہ اپنے وعدے کو عملی جامہ پہنائیں۔ آج کے اس زنجیری بھوک ہڑتال میں مسرز لکشمن، ایم راجو، شیوا، کے وینو، یادگیری، ایم ناگراج، بھاسکر نے حصہ لیا۔