ساحلی آندھرا پردیش میں بارش کا امکان

حیدرآباد 30جولائی (سیاست ڈاٹ کام )محکمہ موسمیات نے پیشن گوئی کی ہے کہ آئندہ چار دنوں کے دوران ساحلی آندھراپردیش کے بعض مقامات اور تلنگانہ و رائل سیما میں کہیں کہیں ہلکی تا اوسط یا گرج وچمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے ۔محکمہ موسمیات نے مزید کہا کہ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران جنوب مغربی مانسون تلنگانہ اور آندھراپردیش کے علاوہ رائل سیما میں کمزور پڑا ہے وہیں ساحلی آندھراپردیش میں یہ معمول پر رہا ہے ۔