سات اغواء شدہ ہندوستانیوں کی بازیابی کی کوششیں جاری

نئی دہلی ۔ 10 مئی (سیاست ڈاٹ کام) حکومت نے آج کہا کہ وہ متعلقہ افراد سے افغانستان میں ربط برقرار رکھے ہوئے ہے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ سات ہندوستانی انجینئرس جن کا اغواء شورش زدہ شمالی صوبہ بغلان سے ہوا تھا، یقینی بنایا جاسکے۔

۔24 بنگلہ دیشی نوجوان مشتبہ دہشت گرد روابط پر گرفتار
اگرتلہ۔ 10 مئی (سیاست ڈاٹ کام) 24 بنگلہ دیشی نوجوان جن پر دہشت گردوں سے روابط کا شبہ ہے، اگرتلا ریلوے اسٹیشن سے گرفتار کرلئے گئے۔ ان تمام کے پاس جعلی آدھار کارڈ تھے۔ قومی تحقیقاتی محکمہ (این آئی اے) نے گوہاٹی سے کل یہاں پہنچنے والے نوجوانوں کو تفتیش کے مقصد سے گرفتار کیا ہے۔ ایک اطلاع ملنے پر موبائیل ٹاسک فورس کے عملہ نے ریلوے اسٹیشن پر دھاوا کرکے ان 24 افراد کو گرفتارکیا تھا۔ موبائیل ٹاسک فورس ریاستی پولیس کا حصہ ہے۔ ان تمام نوجوانوں کے پاس سے جعلی آدھار کارڈ ضبط کئے گئے جن سے ظاہر ہوتا تھا کہ وہ مغربی بنگال ، یوپی اور ٹاملناڈو میں جاری کئے گئے ہیں۔