ساتھی کے ساتھ انتقام لینے والی خاتون گرفتار

حیدرآباد ۔ 25 مارچ (سیاست نیوز) ساتھی خاتون ملازمہ کی جانب سے بدلہ لینے والے ایک شخص کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ خاتون کی شکایت پر رچہ کنڈہ سائبر کرائم پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے خاطی شخص 27 سالہ دیوی سنگھ کو گرفتار کرلیا جو حمایت نگر علاقہ کا ساکن بتایا گیا ہے۔ شکایت گذار خاتون نے پولیس سے رجوع ہوکر شکایت درج کروائی تھی کہ اس کی نجی معلومات اور تصاویر کو رشتہ داروں اور دفتر کے ساتھیوں کو روانہ کردیا گیا ہے۔ ایک شخص اسے کافی پریشان و ہراساں کررہا ہے۔ اس بات سے تنگ آ کر اور رسوائی سے اس نے ملازمت کو بھی ترک کردیا تھا۔ پولیس نے اس شخص کی گرفتاری کے بعد بتایا کہ شکایت گذار خاتون کو دیوی سنگھ نے پیشکش کی تھی تاہم خاتون نے انکار کردیا تھا جس کے بعد اس نے خاتون کی بغیر اطلاع کے اس کے موبائیل سے تصاویر اور نمبرات و تفصیلات حاصل کرلی تھیں اور ہراسانی کا شکار بنارہا تھا۔