حیدرآباد /11 مارچ ( سیاست نیوز ) کیسرا کے علاقہ میں ایک شخص نے ساتھی کی دھوکہ دہی سے دلبرداشتہ ہوکر خودکشی کرلی ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 26 سالہ بھاسکر ریڈی جو پٹرول پمپ کا منیجر تھا ۔ تنکی بلارم میں رہتا تھا ۔ 9 مارچ کے دن اس کا ساتھی غلہ لیکر چلا گیا تھا اور اچانک لاپتہ ہوگیا ۔ ساتھی کی اس حرکت پر پریشان حال بھاسکر ریڈی نے اپنے ایک ساتھی مہیندر کو اس ساتھی کا پتہ چلانے اور اس سے رقم حوالے کرنے کی درخواست کی تھی ۔ تاہم وہ بھی ناکام رہا تھا کل بھاسکر ریڈی نے اپنے ساتھی مہیندر سے کہا تھا کہ اس پر کافی دباؤ ہے اور وہ مالکین کو جواب نہیں دیا ہے لہذا خودکشی ہی اسکا راستہ ہے جس کے بعد بھاسکر نے انتہائی اقدام کرتے ہوئے نامعلوم زہریلی دوا کا استعمال کرتے ہوئے خودکشی کرلی ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔