ساتھی کی بیوی کی عصمت ریزی کے الزام میں ایک شخص گرفتار

حیدرآباد /13 جنوری ( سیاست نیوز ) ایل بی نگر پولیس نے ایک شخص کو اپنے ساتھی کی بیوی کی عصمت ریزی کے الزام میں گرفتار کرلیا ہے اور سنگین دفعات کے تحت اس شخص کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے ۔ پولیس ذرائع کے مطابق ایل بی نگر پولیس نے مریال گوڑہ ضلع نلگنڈہ کے ساکن 36 سالہ وینو گوپال عرف وینو کو جو کپڑوں کا شوروم چلاتا تھا ۔ اس شخص پر اپنے کالج کے ساتھی کی بیوی کی عصمت ریزی کا الزام ہے اور اس عصمت ریزی کی شکایت خود اس متاثر خاتون کے شوہر نے پولیس میں درج کروائی ۔ اپنے ساتھی ہونے کے ناتے اس نے اپنی بیوی سے اس کی پہچان کروائی تھی ۔ پولیس نے گرفتار کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے ۔