حیدرآباد 10 جولائی (سیاست نیوز) بچپن کے ساتھی کا بے رحمانہ قتل کرنے والے شخص کو پولیس کلثوم پورہ نے گرفتار کرلیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 29 جون کی رات 32 سالہ ستیہ نارائنا کے قتل کی واردات پیش آئی تھی تاہم دو دن بعد یہ واقعہ منظر عام پر آیا تھا ۔ پولیس نے اس خصوص میں قاتل روی کو گرفتار کرلیا ۔ انسپکٹر کلثوم پورہ کرن کمار سنگھ نے بتایا کہ قاتل روی اور مقتول ستیہ نارئنا دونوں مزدور اور بچپن کے ساتھی تھے ۔ ستیہ نارائنا عادی شرابی اور قمار باز تھا اس کی حرکتوں سے بیوی گھر چھوڑ کر چلی گئی تھی اور وہ اپنی 5 سالہ لڑکی کے ساتھ امام پورہ ضیاء گوڑہ میں رہتا تھا ۔ ستیہ نارائنا نے روی کے بھائی کی لڑکی شوبھا سے شادی کی پیشکش کی تھی ۔ شوبھا کی دو شادیاں ہوچکی تھی اور وہ ناکام رہی ۔ ان حالات کو دیکھ کر ستیہ نارائنا نے روی سے شادی کروانے کی مانگ کی تاہم روی نے اپنے بچپن کے ساتھی کے مطالبہ کو مسترد کردیا تھا لیکن ستیہ نارائنا بار بار شادی کیلئے اصرار کررہا تھا اور مقتول نے روی اور اس کے بھائی کے ساتھ گالی گلوج کی تھی مقتول کی اس حرکت سے برہم تھا اور اس نے خصومت کے تحت ستیہ نارائنا کا قتل کردیا اور اس وقت اس کی 5 سالہ لڑکی نے اسے دیکھ لیا تو روی نے اس پر بھی حملہ کرتے ہوئے زخمی لڑکی کو کچرہ میں پھینک کر فرار ہوگیا تھا جس کو پولیس نے آج گرفتار کرلیا ۔