ساتھیوں کے سواء کسی نے میری کوشش کی قدر نہیں کی : ایشانت

لندن ۔ 22 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) لارڈس میں ہندوستان کو تاریخ ساز کامیابی دلوانے کے بعد ٹیم کے دراز قد بولر ایشانت شرما سب کی آنکھوں کا تارا بن چکے ہیں لیکن ایشانت شرما کو شکایت ہیکہ ان کی کوشش کی قدر دانی ان کے ساتھی کھلاڑیوں کے علاوہ کسی نے نہیں کی۔ لارڈس میں ٹیم کو 95 رنز کی تاریخ ساز کامیابی دلوانے کے بعد اظہارخیال کرتے ہوئے ایشانت شرما نے کہا کہ کبھی ایسا بھی ہوا کہ میری کوشش کو ساتھی کھلاڑیوں کے علاوہ کسی دوسرے شخص نے قدر کی نگاہ سے نہیںدیکھا لیکن اب مجھے عادت ہوچکی ہے کیونکہ میں فلاں فلاں شخص کیا کہہ رہا ہے اس کی پرواہ نہیں کرتا کیونکہ میری کوشش کو ساتھی کھلاڑی سمجھتے ہیں اور اس کی ستائش کرتے ہیں۔